16 جون 2013 - 19:30
حکومت پاکستان طالبان سے مذاکرات کے لئے تيار

حکومت پاکستان نے طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پرآمادگي ظاہر کي ہے-

ابنا: پاکستان کے وزير داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات اور تنازعے کا پرامن حل نکالنا چاہتي ہے-چودھري ثنار علي خان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرت پر يقين رکھتي ہے اور اس نے مذاکرات کي ميز پر آنے والے تمام گروہوں سے بات چيت کرنے کا فيصلہ کيا ہے-  ادھر طالبان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اس کے موقف ميں کوئي تبديلي نہيں آئي ہے-طالبان  اس پہلے حکومت پاکستان ساتھ مذاکرات کي پيشکش کو مسترد کرچکے ہيں- پاکستاني طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ولي الرحمن کے قتل کي وجہ سے طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا فيصلہ کيا تھا اس ميں تاحال کوئي تبديلي نہيں آئي ہے-پاکستاني طالبان نے دوہزار بارہ کے آخر ميں پہلي بار کہا تھا کہ وہ حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے تيار ہے تاہم اسے طالبان قيديوں کي آزادي اور پاکستان کي بعض سياسي جماعتوں کي جانب سے مذاکرات کي ضمانت فراہم کيے جانے سے مشروط کرديا تھا-امريکي ڈرون حملے ميں اپنے ايک کمانڈر ولي الرحمن کي ہلاکت کے بعد طالبان نے حکومت پاکستان پر امريکہ کے ساتھ تعاون کا الزام لگاتے ہوئے مذاکرات کي تجويز واپس لے لي تھي....../169